Monday, 9 September 2013

حج و عمرہ اور سفر حج سے متعلق سوال جواب


حج کے بجائے عمرہ کرنے کی استطاعت ہو تو کیا عمرہ کیا جا سکتا ہے؟

موضوع: عبادات  |  فرضیت حج   |  عمرہ
سوال پوچھنے والے کا نام: آجمل خان       مقام: کراچی
سوال نمبر 2204:
السلام علیکم جناب سوال یہ ہے کہ سائل کہ پاس اتنی رقم جمع نہیں ہو پاتی کہ وہ حج کر سکے کیونکہ حج اخراجات تقریبا چار لاکھ روپیہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ حج کرنے کی استطاعت نہیں لیکن عمرہ کر سکتے ہیں اس صورت میں سائل عمرہ کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:
ارشاد باری تعالی ہے :
وَلِلّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً.
(آل عمران، 03 : 97)
اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج فرض ہے جو بھی اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو،
مذکورہ بالا آیت مبارکہ سے واضح ہے کہ جو استطاعت رکھتا ہو اسی پر حج فرض ہے۔
لہذا آپ عمرہ کی طاقت رکھتے ہیں تو آپ عمرہ کر لیں۔ اگر زندگی میں کبھی حج کی استطاعت ہوئی تو حج کر لینا۔ لیکن بعض لوگوں کے خیال میں جو بات پائی جاتی ہے کہ عمرہ کرنے سے حج لازم ہو جاتا ہے یہ بات غلط ہے۔ حج اسی وقت فرض ہو گا جب کوئی اس کی استطاعت رکھے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
تاریخ اشاعت: 2012-10-11

کیا عمرہ کرنے کے بعد لازم ہے وہ بڑا حج بھی کرے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نذر شاہ       مقام: بورے والا
سوال نمبر 1817:
کیا عمرہ کرنے کے بعد لازم ہے وہ بڑا حج بھی کرے؟
جواب:
عمرہ ادا کرنے کے بعد  شرعا حج کرنا لازمی نہیں ہوتا اگر کرنا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر عمرہ ادا کرنے والا صاحب استطاعت ہے، عمرہ ادا کرنے کے بعد  اس کے پاس اتنا مال ودولت موجود ہے جس سے اس پر حج فرض ہو جاتا ہو تو ایسی صورت میں حج ادا کرنا فرض ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
تاریخ اشاعت: 2012-06-22

کعبہ کے گرد سات چکر کیوں لگائے جاتے ہیں؟

موضوع: ارکان حج   |  عمرہ   |  طواف
سوال پوچھنے والے کا نام: اقبال شاہ قادری       مقام:
سوال نمبر 1374:
کعبہ کے گرد سات چکر کیوں لگائے جاتے ہیں؟
جواب:
یہ امور تعبدی ہیں۔ ان کا دارومدار سماع پر ہے، جس طرح شارع علیہ السلام سے ہم نے سنا، ویسے ہی عمل کیا جائے گا۔ جیسے نمازوں کی رکعات ہیں، فجر کے دو فرض ہیں۔ اب اگر کوئی یہ پوچھے کہ دو کیوں ہیں چار کیوں نہیں؟ تو یہ ایسے امور ہیں جن پر فقط عمل کیا جائے گا، جیسے حکم ملا کرنے کا ویسے ہی کیا جائے گا۔ ظہر کے چار، عصر کے چار، مغرب کے تین، عشاء کے چار فرائض۔ ان میں کمی بیشی نہیں کی جائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
تاریخ اشاعت: 2012-01-12

کیا عمرہ کرنے کے بعد لازم ہے وہ بڑا حج بھی کرے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نذر شاہ       مقام: بورے والا
سوال نمبر 1817:
کیا عمرہ کرنے کے بعد لازم ہے وہ بڑا حج بھی کرے؟
جواب:
عمرہ ادا کرنے کے بعد  شرعا حج کرنا لازمی نہیں ہوتا اگر کرنا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر عمرہ ادا کرنے والا صاحب استطاعت ہے، عمرہ ادا کرنے کے بعد  اس کے پاس اتنا مال ودولت موجود ہے جس سے اس پر حج فرض ہو جاتا ہو تو ایسی صورت میں حج ادا کرنا فرض ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
تاریخ اشاعت: 2012-06-22

کیا حالت احرام میں عطر لگانا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد بوستان       مقام: سعودی عرب
سوال نمبر 1658:
اگر کوئی بندہ حالت احرام میں ذکر اذکار میں مشغول ہو، اور دوسرا شخص اسے عطر لگوانے کی آفر کرے اور اس کا ہاتھ بغیر سوچے سمجھے عطر لگوانے کے لیے آگے بڑھ جائے، اور اسے عطر لگ جائے اور اسے فوراً یاد آجائے کہ مجھے عطر نہیں‌ لگوانی چاہیے تھی، تو وہ فوراً ہاتھ دھو لے، کیونکہ اس کو ذکر کی وجہ سے اسے یاد نہیں تھا کہ اسے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، اس غلطی کی وجہ سے اسے دم دینا ہوگا اور اس کا کیا طریقہ ہوگا؟
جواب:
حالت احرام میں عطر لگانا جائز نہیں ہے، اگر غلطی سے بھی لگا لیا تو دم لازم آئیگا۔ لہذا آپ کو دم دینا ہو گا۔ کوئی سا بھی جانور،  بھیڑ، بکری کی قربانی کریں۔
الهدايه جلد 1 : ص 229
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
تاریخ اشاعت: 2012-04-19

اگر نابالغ بچی سن بلوغت سے پہلے حج کی سعادت حاصل کر لے تو کیا بلوغت کے بعد اسے اپنا فرض‌ حج دوبارہ ادا کرنا ہوگا؟

موضوع: شرائط وجوب حج   |  حج
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اکرم سعیدی       مقام: جدہ، سعودی عرب
سوال نمبر 771:
اگر ایک بچی نے سن بلوغ کو پہنچنے سے پہلے والدین کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی ہو، اور اڑھائی تین ماہ کے بعد وہ بچی بالغ ہوجائے تو کیا اسے اپنا فرض حج دوبارہ ادا کرنا ہوگا؟
جواب:
چونکہ نابالغ احکام الٰہی کا مکلف نہیں ہوتا اس لیے اس نے جو حج ادا کیا ہے وہ نفلی حج ہوگا اور بالغ ہونے پر فریضہ حج دوبارہ ادا کرے گا، اگر صاحب استطاعت ہو اور تمام شرائط پوری ہوں۔ (عالمگیری، 1 : 217)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
تاریخ اشاعت: 2011-03-14

کیا حج اور عمرہ کی نمازیں‌ جماعت کے ساتھ پڑھنا فرض ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد فرحان صدیقی       مقام: کراچی، پاکستان
سوال نمبر 1857:
السلام علیکم حج اور عمرہ کی فرض نمازوں سے متعلق میرے کچھ سوالات ہیں، براہ مہربانی شریعت کے مطابق وضاحت کے ساتھ جواب دیجیئے، ۱۔ حج اور عمرہ میں کیا یہ فرض ہے کہ نماز جماعت کے ساتھ پڑھنی چاہیے۔ اور اگر پڑھنا فرض ہے یا نہیں تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ ۲۔ اگر نماز پڑھنا فرض ہے تو بحیثیت اہل سنت والجماعت ہونے کے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ۳۔ اور اس میں‌ عورتوں کے لیے کیا حکم ہے۔ کیا وہ نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتی ہیں یا پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ جب کہ عورت کے لیے جماعت کا حکم تو نہیں‌ ہے؟
جواب:
1۔ حج وعمرہ کے دوران نماز کا جماعت کے ساتھ پڑھنے کا وہی حکم ہے جو عام دنوں میں ہے۔ نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا سنت مؤکدہ ہے۔
2۔ اگر امام صحیح العقیدہ ہو تو باجماعت پڑھنی چاہیں اور امام فاسق العقیدہ ہو تو اپنی پڑھ لینی چاہیے۔
3۔ عورتوں کے لیے بھی باجماعت نماز پڑھنے کا حکم ہے چاہے وہ حج وعمرہ کے دوران ہوں یا عام دنوں میں ایسا کہنا غلط ہے کہ عورتوں کو باجماعت نماز پڑھنے کا حکم نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
تاریخ اشاعت: 2012-06-23

عورت کا کم از کم ستر کیا ہے؟

موضوع: لباس   |  عورت کے احکام
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اویس       مقام: ترکی
سوال نمبر 2737:
السلام و علیکم میرا سوال یہ ہے کہ گھر میں اور باہر عورت کا کم از کم ستر کیا ہے۔ میری ادھر کچھ مسلمانوں سے بات ہوئی ہے ان کے نزدیک عورت اپنے گھر میں محرم کے سامنے شارٹس (نیکر) یا سکرٹ جو کہ گھٹنوں تک ہو اور سلیو لیس شرٹ پہن سکتی ہے اور اسلام میں اس کی اجازت ہے یا نہیں اکر ہے تو کس حد تک؟
جواب:
عورت پر شرعی پردہ فرض ہے۔ اور ایسا لباس بھی نہ پہنے جس میں اس کے وہ اعضاء الگ الگ نظر آئیں جن کو چھپانا فرض ہے۔
مزید وضاحت کے لیے درج ذیل سوالات پر کلک کریں۔
  1. کیا لڑکی کا کزن سے پردہ کرنا ضروری ہے؟
  2. کس طرح کا عبایا/جبہ پہننا صحیح ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
تاریخ اشاعت: 2013-09-09

کیا عورت اكيلى عمرہ كر سكتى ہے؟

موضوع: عورت کے احکام   |  عمرہ
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد حسن       مقام: اسلام آباد
سوال نمبر 2537:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا عورت اكيلى عمرہ كر سكتى ہے؟
جواب:
عورت، خاوند یا محرم کے بغیر حج، عمرہ یا کسی اور سفر پر نہیں جا سکتی ہے۔ ایسا کرنا عورت کے لیے جائز نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
تاریخ اشاعت: 2013-04-23

کیا حج بدل بیک وقت ایک ہی شخص کے نام سے کیا جاتا ہے؟

موضوع: عبادات  |  حج بدل
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد حسن محی الدین خان       مقام: سعودی عربیہ
سوال نمبر 2312:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا حج بدل بیک وقت ایک ہی شخص کے نام سے کیا جائے یا بہت سارے لوگوں کے نام سے بھی کیا جا سکتا ہے؟
جواب:
حج بدل بیک وقت ایک ہی شخص کے نام سے ہو سکتا ہے، زیادہ کی طرف سے نہیں ہو سکتا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
تاریخ اشاعت: 2012-12-13

کیا زندہ شخص کی طرف سے عمرہ ادا کیا جا سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ابو عنیقہ       مقام: سرگودھا
سوال نمبر 1784:
کیا زندہ شخص کی طرف سے عمرہ ادا کیا جا سکتا ہے؟
جواب:
جی ہاں! زندہ شخص کی طرف سے عمرہ ادا کیا جا سکتا ہے جیسے حج بدل وغیرہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
تاریخ اشاعت: 2012-05-18

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔